آئندہ دو روز مزید گرمی کی شدت میں اضافہ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

کراچی(پی این آئی) آئندہ دو روز مزیدگرمی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا۔کراچی میں سورج کا غصہ آج بھی کم نہ ہوا ، 39 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی 42 ڈگری کی محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کا سلسلہ آئندہ دو روز برقرار رہے گا ، اتوار اور پیر کو بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شدید گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کو پریشانی کا سامنا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر مت نکلیں، سر اور جسم کے دیگر حصوں کو ڈھانپ کر باہر جائیں، مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close