گجرات، یونیورسٹی کی دو طالبات نے جوان پولیس اہلکار کو اس کی گاڑی میں ہی سر میں گولی مار دی،رونگٹے کھڑے کر دینے والی تفصیلات آگئیں

گجرات (پی این آئی) یونیورسٹی کے 2 طالبات نے پولیس اہلکار کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا، واقعہ مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پیش آیا، واقعے میں ملوث طالبات کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں

ایک پولیس اہلکار 2 لڑکیوں ک ہاتھوں قتل ہو گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ گجرات یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے 2 لڑکیوں سے گولی چل جانے کے باعث پنجاب پولیس کا 35 سالہ کانسٹیبل حسن شہزاد جاں بحق ہوگیا۔ طالبات رئیسہ جاوید، لائبہ اور ساتھی طالبعلم ولید الحسن نے اعتراف کیا ہے کہ کانسٹیبل حسن شہزاد گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔ تفتیش کے دوران طالبات نے بتایا ہے کہ وہ جاں بحق کانسٹیبل حسن شہزاد کی گاڑی پر 2 روز قبل لاہور گئی تھیں اور پھر واپس گجرات آتے ہوئے گاڑی میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چل گئی جو اہلکار کے سر میں جا لگی۔گولی لگنے کے واقعے کے بعد وہ گاڑی میں اس کی لاش اور پستول چھوڑ کر یونیورسٹی ہاسٹل بھاگ آئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ کانسٹیبل حسن شہزاد رینٹ پر گاڑی دینے کا بھی کام کرتا تھا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کانسٹیبل حسن شہزاد گزشتہ روز گجرات-جلال پور جٹاں روڈ پر ایک گاڑی میں زخمی حالت میں پایا گیا جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم اس کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث جان نہیں بچائی جا سکی۔ پولیس نے واقعے کے بعد کانسٹیبل حسن شہزاد کے موبائل کا ڈیٹا ٹریس کیا جس کی وجہ سے واقعے میں ملوث طالبات تک پہنچنے میں آسانی ہوئی۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close