وزیراعظم عمران خان آج کس شہر میں جلسہ عام سے خطاب کرنیوالے ہیں؟ ہزاروں لوگوں کی شرکت کا امکان

مہمند (پی این آئی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سوموار کو ضلع مہمند کا دورہ کرینگے،اس موقع پر وہ جلسہ عام سے خطاب بھی کرینگے،جلسے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے جبکہ وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پیر

کے روز ضلع مہمند کا دورہ کرینگےجس کیلئے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہے۔ وزیر اعظم احساس کفالت اور قبائلی اضلاع میں شروع ہونے والا سپورٹس گالا کا افتتاح بھی کرینگے۔ جبکہ وہ کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم ہیڈ کوارٹر غلنئی میں جلسہ عام سے بھی خطاب کرینگے۔ اس موقع پر چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند نے کہا کہ جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہےاورجلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب ضلع مہمند میں احساس کفالت پروگرام کا افتتاح بھی کرینگے اور ساتھ ہی قبائلی اضلاع میں شروع ہونے والا سپورٹس گالا کا بھی افتتاح کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close