آزاد کشمیر انتخابات : پلڑا کس کا بھاری ؟ غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری

آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق مجموعی طور پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کئی حلقوں میں برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی ہدایت پر میرپور ڈویژن کے تمام 13 حلقوں میں پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی۔ مختلف حلقوں سے موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کی تفصیل درج ذیل ہے:

LA-1 ڈڈیال
تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 15,427 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے افسر شاہد 9,829 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

LA-2 میرپور 2 چکسواری
تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید 12,952 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8,182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

LA-3 میرپور 3
تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11,676 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9,832 ووٹ حاصل کر سکے۔

LA-4 کھڑی شریف
تمام 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20,172 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13,865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

LA-5 بھمبر ون
176 میں سے 99 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار 19,032 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 15,493 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

LA-6 بھمبر 2 سماہنی
195 میں سے 72 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد رزاق 13,609 ووٹ لے کر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان 9,287 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

LA-7 بھمبر 3 سٹی
غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35,287 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ انہوں نے آزاد امیدوار اور سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو شکست دی، جنہوں نے 9,280 ووٹ حاصل کیے۔

LA-8 کوٹلی ون راج محل
155 میں سے 141 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ملک ظفر اقبال 18,543 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک نواز 11,093 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

LA-9 کوٹلی 2 نکیال
17 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 5,651 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید بڈھانوی 3,551 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

LA-10 کوٹلی 3
تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین 12,421 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے راجہ فاتح محمود 9,063 ووٹ حاصل کر سکے۔

LA-11 کوٹلی 4 سہنسہ
53 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ آصف 7,900 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری اخلاق 4,074 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

LA-12 کوٹلی 5
123 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین 19,229 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے راجہ ریاست 18,652 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

LA-13 کوٹلی 6
150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایاز نثار 18,021 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے انصر ابدالی 16,411 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

میرپور ڈویژن میں ووٹرز کے غیر معمولی ٹرن آؤٹ کے باعث پولنگ کا وقت شام 5 بجے کے بجائے ایک گھنٹہ بڑھا کر شام 6 بجے تک کر دیا گیا تھا۔

میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے مختلف حلقوں میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی، جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ مجموعی طور پر 13 حلقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت 126 امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔

میرپور ڈویژن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 1 ہزار 439 تھی، جبکہ ووٹنگ کے لیے مجموعی طور پر 2,454 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، جن میں میرپور میں 597، کوٹلی میں 1,107 اور بھمبر میں 608 پولنگ اسٹیشن شامل تھے۔

سیکیورٹی کے پیش نظر متعدد حلقوں میں بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور حساس قرار دیا گیا تھا، جہاں اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تاکہ پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے مکمل ہو سکے۔

اس سے قبل کوٹلی میں دو پریزائیڈنگ افسران کے پولنگ اسٹیشن پر مقررہ وقت پر نہ پہنچنے پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افسران کو معطل اور گرفتار کر لیا تھا، جبکہ ان کی جگہ نئے پریزائیڈنگ افسران تعینات کیے گئے۔

close