//

آذربائیجان کے صدر کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین

دوحہ (آئی این پی): آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے حل کی صلاحیت صرف پاکستان کے پاس ہے اور موجودہ علاقائی چیلنجز کا مقابلہ باہمی تعاون سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خطے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کا امن کے قیام کے لیے عزم قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں امید ظاہر کی کہ پاکستان ایک بار پھر خطے میں امن کے فروغ اور تنازعات کے حل میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کرے گا۔

صدر آذربائیجان نے کہا کہ موجودہ علاقائی حالات میں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون، سفارت کاری اور امن کی کوششیں ناگزیر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close