//

دفعہ 144 نافذ، پابندیاں عائد کر دی گئیں

وانا (آئی این پی): جنوبی وزیرستان لوئر میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ بعض اہم راستوں پر آمد و رفت پر بھی عارضی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ ہدایات کے تحت صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک وانا، تیارزہ، کرب کوٹ اور توئی خلہ گل کچ تک جانے والے راستے بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، متبادل راستے اختیار کریں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close