صدر مملکت ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی بنوں دھماکے کی شدید مذمت

صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور امن کے فروغ کی کوششوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی و عالمی امن کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے دھماکے کی تحقیقات اور زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں، اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی بنوں میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں اور بچوں کو نشانہ بنانا درندگی ہے اور درندہ صفت خوارجی کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close