وزیراعظم شہباز شریف کا وہ تاریخی اعلان… جس نے پوری دنیا کو چونکا دیا!

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے دوران پھیلائی جانے والی مس انفارمیشن مہم کو نظر انداز کرتے ہوئے وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کے حتمی اور متفقہ متن پر اتفاق ہو چکا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کی رات اپنے ایکس بیان میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کوششوں کے دوران بعض عناصر کی طرف سے امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان منفی مہمات کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ امن معاہدے کے حتمی متن پر اتفاق ہو چکا ہے اور اب پاکستان دونوں فریقین کے ساتھ مل کر اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے پر کام کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امن کبھی اس قدر قریب نہیں تھا جتنا اب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close