شاہد خاقان عباسی کس کی زبان بولنے لگے؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صوبوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا تماشا ملک دیکھ چکا ہے، اب مرکز میں انتخابات ملتوی کرنا مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے۔۔۔۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں۔۔۔۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر مذاکرات کے بغیر الیکشن میں گئے تو نتائج نہیں ملیں گے۔۔۔۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی جماعت میں صلاحیت نہیں کہ وہ مسائل کا حل نکال سکے، اگر قومی الیکشن ملتوی کیے تو خطرناک نتائج آئیں گے۔۔۔۔۔۔ شاہد خاقان عباسی کی سیاسی سوچ کے حوالے سے معتبر حلقوں میں زیر بحث ہے کہ وہ کس کی زبان بول رہے ہیں۔۔۔۔

close