پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو مل کر کام کرنے کی پیشکش کر دی

کراچی (پی این آئی) میئر کراچی کا انتخاب 15 جون کو ہو گا ۔۔۔۔ میئر کے منصب پر کون فائز ہو گا؟ اس حوالے سے سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم محترم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا حق ہے، ہمارے 104 یوسی چیئرمین ہیں ۔۔۔۔۔

لیکن ہم نے کسی پر دباؤ نہیں ڈالا، کوئی خود سے فیصلہ کرے گا تو احترام کریں گے، پی ٹی آئی کے بڑے بڑے لوگ خود پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ حافظ نعیم محترم ہیں، ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔

close