2017 کا پاکستان بہت اچھا تھا، اللہ پاکستان کو صحیح ڈگر پر لے کر جائے، نواز شریف کی دعا

لندن(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 کا پاکستان بہت اچھا پاکستان تھا۔لندن میں دفتر سے روانگی کے موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ پاکستان کو صحیح ڈگر پر لے کر جائے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ اسی ڈگر پر جس پر پاکستان 2017 میں تھا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2017 کا پاکستان بہت اچھا پاکستان تھا۔

close