بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 10 جوان شہید، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، 3 گرفتار کر لیے گئے

راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس پی کے اعلان کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 10 جوان شہید ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر یہ حملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ کلیئرنس آپریشن میں 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے ذمے داروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔۔۔۔۔۔

close