کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی گئی ہے، برطانوی سائنسدان کا دعویٰ، لیکن دستیاب کب ہو گی؟

لندن (پی این آئی) ایک برطانوی سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین ایجاد کر لی گئی ہے جو جون تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے مختلف ممالک میں کام ہو رہا ہے تاہم برطانوی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ اب اس مہلک وائرس کی ویکسین تیار کی جا چکی ہے۔

سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ وہ اس ویکسین کا تجربہ چوہوں پر کرچکے ہیں جب کہ انسانوں پر تجربات جاری ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سائنسدانوں کی ٹیم نے بتایا ہے کہ فرانسیسی سائنسدان بھی کرونا کی ویکسین بنانے میں مصروف ہیں۔ جون تک یہ ویکسین عوامی استعمال کے لیے دستیاب ہو گی۔ تاہم سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ جب تک ویکسین عوامی استعمال کے لیے دستیاب نہیں ہو جاتی۔ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے سخت ترین اقدامات کیے جائیں۔ یاد رہے اس سے قبل چین کے سائنسدانوں کی جانب سے رواں ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ انہوں نے بھی کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے جس کا تجربہ انسانوں پر اپریل میں کیا جائے گا۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کا علاج ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ویکسین تیار کرنے کے حوالے سے امریکی فارما کمپنیوں نے بھی امریکی صدر سے ملاقات میں یہی کہا تھا کہ ان کے لئے ویکسین تیار کرنا ممکن نہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر وہ مسلسل کام بھی شروع کر دیں، پھر بھی انہیں ویکسین تیار کرنے میں 18 مہینے کا وقت درکار ہو گا۔ لیکن اب برطانوی سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین ایجاد کر لی گئی ہے جو جون تک دستیاب ہوجائے گی جبکہ دوسری جانب چین حکام کی جانب سے بھی ایک ویکسین تیار کی گئی ہے جسے اگلے ماہ اپریل میں پیش کیا جائے گا اور کسی انسان پر اس کا تجربہ کیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close