سابق ٹیسٹ کرکٹ آل راؤنڈرعبد الرزاق کی پی سی بی کو اہم پیشکش

کراچی(پی این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹ آل راؤنڈر اور پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلنگ کوچ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پی سی بی ان کی خدمات لے تو وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے اچھے آل راؤنڈر پاکستان کو فراہم کرسکتے ہیں پاکستان ٹیم میں اس وقت ہارڈ ہِٹر کی کمی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں

اجرک پہنے عبدالرزاق نے میڈیا سے گفتگو کی۔ یہ سندھی اجرک کا تحفہ کراچی پریس کلب کی جانب سے عبدالرزاق کو دیا گیا تھا۔عبدالرزاق نے کہا کہ پی ایس ایل کامیابی کی طرف جارہی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے، دنیا میں اسپورٹس کی سرگرمیاں بند ہوچکی ہیں لیکن پی سی بی کا اچھا قدم ہے کہ پی ایس ایل کو مکمل کرارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار ٹریولنگ شیڈول کو قرار نہیں دیں گے۔ یہ ٹی 20 کرکٹ ہے پچھلے چار سال سے ہم پی ایس ایل میں ٹاپ پر فِنش کرتے تھے لیکن اس بار ٹیم نے اچھا نہیں کھیلا۔انہوں نے کہا کہ ان شکست سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملے گا امید ہے آئندہ ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔عبدالرزاق نے کہا کہ امیدیں اب بھی روشن ہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ایک سوال پر عبدالرزاق نے کہا کہ اگر انہیں پی سی بی موقع دیا تو وہ پاکستان ٹیم کیلئے بہترین آل راونڈر نکال سکتے ہیں۔ عبدالرزاق ایک کامیاب آل راؤنڈر رہے ہیں آل راؤنڈر کوچ کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بیٹسمین اور بولرز دونوں کو کوچنگ کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوچنگ کا موقع ملا تو ہارڈ ہِٹر کھلاڑی سامنے لاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ انہوں نے رزاق کو دیکھ کر ہیٹنگ کرنا سیکھی جب وہ انہیں دیکھ کر سیکھ سکتا ہے تو میری کوچنگ میں کھلاڑی کتنا زیادہ سیکھ سکتے ہیں۔ حسن علی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پوری توجہ مانگتا ہے جب آپ توجہ کرکٹ کے بجائے دوسرے کاموں میں کریں گے تو اس کا برا اثر کرکٹ پر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو یہ سیکھنا چاہیے کہ کرکٹ میں صرف پیسہ ہی نہیں ہے محنت کر کے ہی کوئی اچھا کرکٹرز بن سکتا ہے ، عبدالرزاق نے امید ظاہر کی کہ جلد پوری دنیا کورونا وائرس سے نجات پالے گی اور کھیلوں کی سرگرمیاں پھر سے شروع ہوجائیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close