فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر سپریم کورٹ بر ہم حکمنامہ جاری کروا دیا

اسلام آذباد(پی این آئی)فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر سپریم کورٹ بر ہم حکمنامہ جاری کروا دیا،،،،فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آرز پر پوری نہیں آتری۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے فیض آباددھرنا نظرثانی کیس میں آج کی سماعت کا حکمنامہ لکھوا دیا،حکمنامے میں سپریم کورٹ نے کہاکہ تین رکنی کمیشن نے 8والیم پر مشتمل اپنی رپورٹ پیش کی،اٹارنی جنرل نے کمیشن کے ٹی او آرز پڑھ کر سنائے،اٹارنی جنرل نے کمیشن کے نتائج اور سفارشات کو پڑھا،

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آرز پر پوری نہیں آتری،کچھ لوگوں کا حلف پر بیان لیایگا، کچھ لوگوں کو سوالنامے بھیجے گئے،حیران کن طور پر کمیشن نے تحریک لبیک کے کسی رکن کا بیان ریکارڈ نہیں کیا،کمیشن نے فیصلے کے کئی اہم نکات کو نظرانداز کیا۔حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بتائے کہ کیا وہ رپورٹ عام کرنا چاہتی ہے یا نہیں،الیکشن کمیشن نے اپنی سربمہر رپورٹ پیش کردی ہے،اٹارنی جنرل نے رپورٹ پر حکومتی ردعمل سے آگاہ کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت مانگا،اس حکم نامے کی ایک کاپی کمیشن کے ارکان کو بھجوائی جائے،کمیشن ارکان چاہیں تو وہ عدالت کی ابتدائی آبزرویشنز پر اپنا ردعمل دے سکتے ہیں،کمیشن ارکان چاہیں تو تحریری یا عدالت میں پیش ہوکر اپنی پوزیشن واضح کر سکتے ہیں،ہو سکتا ہے کہ کمیشن ارکان ہمیں قائل کرلے کہ یہ بہت اچھی رپورٹ دی ہے۔۔۔۔

close