کوروناوائرس کاخوف ،امریکی صدرعبادت پر مجبور،بڑااعلان کردیا

واشنگٹن(پی این آئی)کوروناوائرس نے امریکی صدرکو عبادت پر مجبور کردیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو امریکا بھر میں یوم دعا منایاجائے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ 15مارچ کو ملک بھرمیں قومی دن

برائے دعا کا اعلان کررہے ہیں۔ہم وہ ہیں جنہوں نے ایسے (مشکل)و قت میں تحفظ کیلئے ہمیشہ خدا کی طرف دیکھا“۔انہوں نے کہا” آپ چاہے جہاں سے بھی تعلق رکھتے ہیں، میں آپ سے گزارش کرتاہوں کہ دعا کی طرف آجائیں۔ متحد ہوکر ہی ہم اس پر غلبہ پاسکتے ہیں“۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ شب امریکا بھرمیں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان کیاتھا، امریکی صدر نے ملک بھرمیں کرونا کیخلاف اقدامات کیلئے چالیس ارب ڈالرزکے فنڈز کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے امریکا بھرمیں اب تک کورونا وائرس سے پچاس افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 2,329کیسز سامنے آچکے ہیں ۔دنیا بھر میں کووڈ-19 نامی اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ 5300 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close