معروف پاکستانی اداکارہ نے دوسری شادی کا اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ نے دوسری شادی کا اعلان کر دیا۔۔۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ برس بعد دوسری شادی کرلی، جس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔لیجنڈری اداکارہ راحیلہ المعروف دیبا کی صاحبزادی و اداکارہ مدیحہ رضوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔اداکارہ نے شادی کے اس خاص موقع پر سفید اور پیچ رنگ کے امتزاج کا لہنگا چولی زیب تن کیا، دوسری جانب ان کے دولہے میاں نے اپنی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے سفید کرتہ پاجامہ اور پیچ ویسٹ کوٹ کا انتخاب کیا۔

https://www.instagram.com/reel/C6JUIniov-Y/?utm_source=ig_embed&ig_rid=8baa36ca-1aaa-4635-866c-2e5f1999fa0e
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی کو انگوٹھی پہناتے اور نکاح نامے پر دستخط کرتے دکھائی دیئے۔مدیحہ رضوی نے اس موقع پر ہلکے زیورات اور میک اپ کا
انتخاب کیا، جو ان کے حسن کو بڑھا رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیوپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’بسم اللہ، ہماری شادی ہمارے اور ہمارے اہل خانہ کے لیے سکون، راحت اور خوشی کا باعث بنے۔ آمین‘۔خیال رہے کہ اداکارہ نے دوسری شادی مصنف جنید علی پرویز سے کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوتے ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ رضوی نے اداکار حسن نعمان سے شادی کے 9 برس بعد نومبر 2022 میںطلاق لے لی تھی، جس کا اعلان انہوں نے بذریعہ سوشل میڈیا کیا تھا۔ مدیحہ رضوی کی پہلے شوہر سے دو بیٹیاں ہیں۔۔۔۔