نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان بندہو گئی، لندن سے افسوسناک خبر۔۔۔۔قوم سے دعائوں کی اپیل کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنماءمصدق ملک نے کہا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان بند ہے۔لیگی رہنمائوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حکومت پر نواز شریف کی صحت سے متعلق غلط بیانی کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے

مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا، نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لئے قانونی راستہ اپنانے کا عندیہ دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو بتایا کہ انہوں نے نواز شریف کی صحت سے متلق معلومات حاصل کی ہیں انہیں علاج کے لئے لندن بھیجنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گر رہے تھے ، حکومت کی تحویل میں نوازشریف کو دوسرا ہارٹ اٹیک ہوا ، پوری پنجاب حکومت نواز شریف کے مرض کی تشخیص پر لگی رہی۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے نواز شریف کا علاج کرنے والے ڈاکڑز کے بنک اکائونٹس تک چھان بین کی، نواز شریف کا لندن کے مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close