ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کی کپتانی چھوڑ دی، آئندہ میچز میں کون کپتانی کرے گا؟بڑا فیصلہ کر لیا

راولپنڈی (پی این آئی)پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے،وہاب ریاض آنے والے میچز میں کپتان ہوں گے-36 سالہ ڈیرن سیمی نے اپنی ناقص فارم اور فٹنس کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے- ادھر پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا

ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارش ہونے سے گراؤنڈ کی آؤٹ فلیڈ میں پانی کھڑا ہو گیا تھا اوراسٹیڈیم اسٹاف سکھانے میں مصروف ہے۔واضع رہے کہ پی ایس ایل کا اٹھارہواں میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ مذکورہ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہونا تھا لیکن آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔پشاور زلمی کی کپتانی فاسٹ باولر وہاب ریاض کریں گے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کے سپرد ہوگی۔میچ کے حوالے سے تازہ ترین تفصیلات کے مطابق گراؤنڈ مین نے پچ پر کام شروع کردیا ہے جب کہ پروڈکشن ٹیم نے اسپائیڈرکیم بھی اسٹیڈیم میں لگادیا ہے، جس سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ میچ کچھ دیر بعد شروع ہوجائے گا۔ دونوں ٹیمیں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close