شعیب ملک نےورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کوکیا مشورہ دیدیا؟

ویب ڈیسک (پی این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہاہے کہ پاکستان ٹیم سےاچھی توقعات ہیں،قومی کھلاڑی ابھی اچھی فارم میں بھی ہیں،آغازاچھا کریں گےتوفائدہ ہوگا،لگتا ہےٹیم آگےتک جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کا کہناتھا کہ اگرانگلینڈ سے سیریز جیتتے ہیں تو ورلڈکپ کے لیے اعتماد ملے گا،عمادوسیم اور محمد عامر کا ٹیم میں ہونا پاکستان کےلیےاچھا ہے،ٹیم کوزیادہ سےزیادہ اعتماد دیں،ایونٹ میں ہارجیت ہوتی ہے،امریکامیں پہلی بارمیچ ہوگا،جوکنڈیشن سمجھے گا اسکو فائدہ ملے گا،صائم ایوب رسک لے کر کھیلتا ہے ، ان میں بہت ٹیلنٹ ہے،اگرہائی سکورنگ گیم ہونگےتو صائم کےساتھ ہی اوپننگ کرنی ہوگی،بطور کرکٹر ہم پاک بھارت میچ کوصرف میچ کےطورپردیکھتےہیں۔

close