*میٹرو بس آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ مؤخر، سروس آج معمول کے مطابق جاری رہے گی*
11 اگست سے میٹرو بس سروس بند کرنے کا اعلان فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آج میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
ترجمان کے مطابق میٹرو بس سروس کی ممکنہ بندش کے معاملے پر ویڈا اور پی ایم ٹی اے کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے۔ مذاکرات کے دوران بس سروس کے آپریشنز جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تاہم فریقین کے درمیان فیول اور دیگر انتظامی معاملات پر بات چیت ابھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ پہلے 11 اگست سے میٹرو بس سروس بند کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، لیکن مذاکرات کے بعد آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔
#میٹرو_بس #لاہور #PMTA #VIADA #پبلک_ٹرانسپورٹ #پنجاب






