47 لاکھ اکاؤنٹس بند , ٹک ٹاک اور یوٹیوب صارفین کیلئے بری خبر

انڈونیشیا میں حکومتی پابندیوں کے بعد ٹک ٹاک اور یوٹیوب نے بڑا ایکشن کرتے ہوئے 47 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بند کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں حکومت کی جانب سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد مشہور ایپلیکیشنز یوٹیوب اور ٹک ٹاک نے بچوں کے مجموعی طور پر 47 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔

انڈونیشین حکومت نے تصدیق کی ہے کہ پابندی کے بعد ٹک ٹاک نے 41 لاکھ اور یوٹیوب نے 6 لاکھ بچوں کے اکاؤنٹس بلاک کیے ہیں۔

ترجمان حکومت کے مطابق یہ فیصلہ قوانین پر عملدرآمد اور بچوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ ملکی قوانین کے تحت 16 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس بند کرنا لازمی ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد بچوں کو آن لائن ہراسانی اور سوشل میڈیا کی لت سے بچانا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close