سماجی رابطوں کی مقبول ایپس فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور تھریڈز کے صارفین کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
بھاگتی دوڑتی زندگی کے اس دور میں، جہاں لوگوں کے پاس ذاتی ملاقاتوں کا وقت کم ہوتا جا رہا ہے، انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا ایپس باہمی رابطوں کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہیں۔
فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور تھریڈز دنیا بھر میں مقبول ترین پلیٹ فارمز ہیں، جو نہ صرف نوجوان بلکہ کم پڑھے لکھے صارفین کے لیے بھی آسان ہیں۔
اب ان ایپس کے صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز اور واٹس ایپ کے لیے نیا مشترکہ لاگ اِن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس نئے سسٹم کے تحت صارفین ایک ہی پاس ورڈ کے ذریعے تمام ایپس میں سائن اِن کر سکیں گے۔ یہ نیا “میٹا اکاؤنٹ” سسٹم موجودہ اکاؤنٹس سینٹر کی جگہ لے گا۔
کمپنی کے مطابق آئندہ ایک سال کے دوران یہ سہولت صارفین کو مرحلہ وار فراہم کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






