عوام کا بڑا مطالبہ، کیا حکومت شائقین کو گرین سگنل دے گی؟

عوام نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے کے میچز میں بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری مہم کے دوران صارفین کا کہنا ہے کہ کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ قوم کا جذبہ ہے، اس لیے میچز خالی اسٹیڈیمز میں نہیں بلکہ بھرپور عوامی جوش و جذبے کے ساتھ ہونے چاہییں۔ صارفین نے حکومت اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ عوام کو اپنے ہیروز کو میدان میں سپورٹ کرنے کا موقع دیا جائے۔

واضح رہے کہ کفایت شعاری اقدامات کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل 11 کے فائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پی سی بی نے 22 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ خطے کی صورتحال اور حکومتی کفایت شعاری مہم کے باعث پی ایس ایل 11 کے میچز صرف لاہور اور کراچی میں بغیر تماشائیوں کے منعقد کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close