پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو جعلی اور غیر قانونی سمز کے اجرا سے بچنے کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
پی ٹی اے کے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ شہری چوک چوراہوں یا بازاروں سے مفت سم لینے سے گریز کریں۔ اور نئی سم صرف موبائل کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر یا فرنچائز سے حاصل کریں۔
پی ٹی اے نے کہا کہ شہری اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی اجازت کے بغیر کوئی سم ان کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نہ ہو۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ مفت سم کے لالچ میں بائیو میٹرک تصدیق کرانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اس سے دھوکہ دہی کے ذریعے اضافی سمز جاری ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
اتھارٹی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ شہری اپنے نام پر رجسٹرڈ غیر استعمال شدہ یا اضافی سمز فوری طور پر بلاک کرائیں تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






