مٹی سے لامحدود بجلی فراہم کرنے والا حیران کن آلہ تیار کر لیا گیا

نیویارک (پی این آئی) امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسا فیول سیل تیار کر لیا جو مٹی سے لامحدود بجلی فراہم کر سکتاہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق حیران کن آلہ مٹی میں پرورش پانے بیکٹیریا سے بجلی پیدا کرتا ہے جو انسانی صحت کیلئے مضر بیٹریوں کا دیرپا متبادل ہے۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماحولیاتی انجنیئرنگ شعبے کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جارج ویلز کا کہنا تھا کہ جن بیکٹیریا سے ہم بجلی حاصل کرتے ہیں وہ مٹی میں ہرجگہ پائے جاتے ہیں ، ان سے ابھی پورے شہر کی بجائے مخصوص مقدار میں بجلی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ماحولیاتی ماہرین نے اس مقصد کیلئے زراعت میں استعمال ہونیوالے پاور سینسرز کو استعمال کیا جا سکتا ہے، مائیکروبیل سیل کے ذریعے جرثوموں سے ماضی میں بھی بجلی پیدا کی گئی، تاہم اب سائنس دانوں نے فیول سیل کی مرطوب اور خشک دونوں حالتوں میں پاور سینسر کے ذریعے آزمائش کی اور فیول سیل نے ماضی کے مقابلے 120 فیصد بہتر نتائج فراہم کئے جس سے سائنس دانوں کو ٹھوس شواہد ملے کہ وہ مٹی سے بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔

close