جی سی یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی چیٹ بوٹس کا آغاز

لاہور( آئی این پی) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی چیٹ بوٹس کے استعمال کا آغاز کردیا جسے طلبا ء اور انتظامیہ نے تحقیق کیلئے مفید قرار دیا ہے۔تعلیمی اداروں میں طلبا ء کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اساتذہ کے درمیان جہاں ایک خوف پایا جارہا ہے وہیں لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔نوجوان نسل نے منفرد سوچنے کیلئے سہارا لیا ہے،

طلبا ء ہر سوال کا جواب دینے والے چیٹ جی پی ٹی کے پاس پہنچ رہے ہیں۔کوئی اسائنمنٹ ہو یا پراجیکٹ طلبا ء کی تحقیق بین الاضلاعی نہیں بلکہ بین الاقوامی ہوگئی۔ طلبا کا خیال ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا مثبت استعمال مددگار ثابت ہورہا ہے۔یونیورسٹی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کی اجازت دینے والے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں نے ترقی کرنی ہے تو جدت کو تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نقل کا ڈر ہے مگر نقل پہلے بھی ہوتی تھی جب گوگل تھا، اساتذہ کو مزید سوچنا ہوگا کہ کلاس روم کو کیسے بدلا جائے، کیسے پروجیکٹ دیئے جائیں۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق طلبا ء نے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کو جہاں تیزی سے قبول کیا ہے وہیں اساتذہ تاحال تذبذب کا شکار ہیں۔

close