بھارت کے مہنگے ترین سیٹلائٹ کی لانچنگ بری طرح ناکام ہو گئی

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت کے مہنگے ترین سیٹلائٹ کی لانچنگ بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کا کہنا ہے کہ GSLV Mk 2 کی لانچنگ ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے ناکام ہو گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017ء کے بعد بھارت کو اس ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سیٹلائٹ کو صبح سری ہیکوٹہ ستیش دھون سپیس اسٹیشن سے روانہ کیا گیا لیکن مقررہ وقت پر انجن میں خرابی کی وجہ سے مدار میںداخل نہیں ہو سکا۔بھارتی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے مشن کنٹرول سینٹر نے ڈیٹا اور سگنل وصول کرنا بند کر دیا تھا، سیٹلائٹ لانچنگ میں ناکامی کے بعد اسرو کے چیئرمین کے سیون نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کا مشن کامیاب نہیں ہوسکا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سیٹلائٹ کی بھارت بھر میں دھوم مچی ہوئی تھی، اس کی لانچنگ کے حوالے سے بلند وبانگ دعوے کیے جو آج منہ کے بل آ گرے۔ انڈین سائنسدان اسے آسمانی آنکھ قرار دے رہے تھے۔۔۔۔۔

close