واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر، نئی پابندی عائد

سان فرانسسکو (پی این آئی) واٹس ایپ کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے افواہوں کے آگے بند باندھنے کیلئے فاروڈ میسجز کو آگے بھیجنے کی آپشن ختم کردی تاکہ افواہوں کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے شائع کیے گئے ایک بلاگ میں کہا گیا ہے کہ اربوں لوگ کورونا وائرس کی

وجہ سے ایک دوسرے سے رابطے کیلئے واٹس ایپ پر انحصار کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس ہم نے یہ سہولت متعارف کرائی تھی کہ جو میسجز فاروڈ ہوتے تھے ان پر ڈبل تیر بنادیتے تھے تاکہ یہ پتا چلے کہ یہ میسج آپ کے پیارے نے خود نہیں لکھا بلکہ فارورڈ کیا گیا ہے، اب ایسے فارورڈ میسجز کو مزید محدود کیا جارہا ہے اور یہ ایک سے زائد شخص کو ایک وقت میں فارورڈ نہیں کیے جاسکیں گے۔واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق ضروری نہیں کہ تمام فاروڈ میسجز ہی افواہوں پر مبنی ہوں لیکن موجودہ حالات میں افواہوں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ضروری ہے کہ فارورڈنگ کے آپشن کو ایک وقت میں ایک چیٹ تک محدود کیا جائے۔عام لوگوں کیلئے تو واٹس ایپ نے میسج فارورڈنگ کی آپشن محدود کردی ہے لیکن ڈبلیو ایچ او سمیت 20 ممالک کی صحت کی وزارتوں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر واٹس ایپ درست معلومات کی فراہمی بھی یقینی بنا رہا ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ حکومتوں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر لاکھوں لوگوں تک درست معلومات پہنچا رہی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close