پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی علیشا گھر میں کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق علیشا گھر میں کھیلتے ہوئے بجلی کی تاروں کے قریب پہنچ گئی اور تار چھونے سے اسے شدید کرنٹ لگا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکی۔
واقعے کے وقت محمد خلیل امریکا میں لیگ کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھے۔ بیٹی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے فوری طور پر پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا۔
ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل نے بھی اپنی بیٹی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔






