سکیورٹی پوسٹ پر حملہ

آزاد کشمیر میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی، جہاں حکام کے مطابق کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے راولاکوٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق رات 10 بجے کے قریب کارکنوں نے راولاکوٹ کی طرف پیش قدمی کی، جس کے دوران مضافاتی علاقے میں قائم سکیورٹی پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق حملے میں رینجرز کے سپاہی علی رضا شہید ہوگئے، جبکہ پولیس کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے رینجرز اور پولیس کی ایک، ایک گاڑی کو بھی نذرِ آتش کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

close