انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےون ڈے کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
نئی آئی سی سی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کےمایہ ناز بیٹر ڈیرل مچل بدستور بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
تازہ رینکنگ کے مطابق بھارتی اسٹاربیٹر ویرات کوہلی دوسرے نمبر پرہیں جبکہ پاکستان کے سابق کپتان اورسٹاربیٹربابر اعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کےاسپنر راشدخان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد شاندار کارکردگی کے باعث دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ 10 بولرز میں نویں نمبرپرآگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






