پانڈیا اوراہلیہ نتاشا کے رشتے میں اختلاف کا ذمہ دار کون؟ تہلکہ خیز انکشاف

ویب ڈیسک(پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی علیحدگی کی خبروں نے پھر سے جنم لینا شروع کر دیا ہے۔

وہیں علیحدگی کی افواہوں کے حوالے سے ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ کے ایک قریبی دوست کا چونکا دینے والا بیان سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاردک اور نتاشا کے دوست کا کہنا ہے کہ دونوں کے تعلقات میں خرابی کی وجہ ہاردک بنے تاہم نتاشا بھی اب تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتیں۔دوست کا کہنا تھا کہ کسی کو نہیں معلوم کہ آنے والے دنوں میں کیا ہوگا لیکن اس وقت ہاردک اور نتاشا اپنے تعلقات کو بہتر نہیں کرنا چاہتے اور شاید یہ تعلق اب ٹوٹتا دکھائی دے رہا ہے۔خیال رہے ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔

close