آٹھ کرکٹرز کی شادیاں کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئیں

کینمبرا(پی این آئی)کورونا وائرس کے باعث 8 آسٹریلوی کرکٹرز کی شادیاں ملتوی ہوگئیں، آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا کی شادی کی تقریب کورونا کے باعث ملتوی ہوئی۔ جیکسن برڈ، مچل سوئپسن، اینڈریو ٹائی، ڈی آرسی شارٹ اور السٹر میکڈرموٹ کی شادیاں بھی اس صورتحال کے باعث ملتوی کردی گئی ہیں۔ویمن کرکٹرز

جیس جوناسن اور کیٹیلن فریٹ کی بھی شادی کی تقریب ملتوی ہوگئیں۔ آسٹریلیا کے فاسٹ باولر پیٹ کمنز اورگلین میکسویل کی شادی کی تقریب بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ کرکٹر پیٹ کمنز کے مطابق حالات معمول پر آنے کے بعد شادی کی تاریخ فائنل کروں گا۔پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھیوں کا دکھ سمجھ سکتا ہوں جن کی شادیاں ملتوی ہوئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close