ون ڈے اور ٹیسٹ میچ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سیریز میں شامل دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ

میچ ملتوی کر دیا ہے اور اب مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کو مکمل کرنے کیلئے کیلئے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 تا 10 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا اور دونوں ٹیموں نے واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو کھیلنا تھا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 تا 9 اپریل تک جاری رہنا تھا۔پی سی بی نے اب ناصرف یہ دونوں میچز ملتوی کر دئیے ہیں بلکہ 25 مارچ سے شروع ہونے والا پاکستان ایک روزہ کپ بھی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا ہے جس کی نئی تاریخوں کا اعلان بھی بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close