وہاب ریاض نے ملتان سلطانز کیخلاف میچ سے قبل اہم اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کیخلاف اہم میچ ہے اور اس میں ایک اچھا کمبی نیشن میدان میں اتاریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کا پہلا سیمی فائنل منگل کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جو دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔ پشاور زلمی کے کپتان فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف اہم میچ ہے اس لئے ایک اچھا کمبی نیشن میدان میں اتاریں گے کیونکہ اب ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے اور جو غلطیاں ہم سے ہوئیں انہیں دور کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے غیر ملکی کھلاڑی واپس چلے گئے ہیں لیکن اب ہم اس بارے نہیں سوچ رہے بلکہ ایک اچھا کمبی نیشن میدان میں اتاریں گے اور اس مقصدکیلئے ہی سکندر رضا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، بیٹنگ لائن اپ میں ان کی موجودگی کا فائدہ ہوگا، ڈیرن سیمی کو کھلانے کے بارے میں وہاب ریاض نے کہا کہ وہ دستیاب ہیں انہیں کھلانے کا چانس بھی ہے وہ ٹریننگ کررہے ہیں دیکھتے ہیں کہ وہ کیسے کھیلتے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close