لاہور قلندرز کی بدترین کارکردگی، سی ای اونے وجہ بتا دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے تمام پانچ سیزنز میں انتہائی خراب پرفارمنس کے باوجود عاطف رانا اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو لیگ کی نمبر ون ٹیم سمجھتے ہیں۔ لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او )عاطف رانا نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز لیگ کی سب سے بہترین ٹیم ہے۔ ہمیں

اپنے سکواڈ پر اعتماد ہے، جب وہ چلنا شروع ہوگئے تو سب دیکھتے رہ جائیں گے۔عاطف رانا کے مطابق پاکستان اور عالمی سطح پر بطور برینڈ پی ایس ایل کو جتنی شہرت انہوں نے دلائی شاید ہی کسی اور برینڈ نے دلائی ہو۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح کے بہترین کھلاڑیوں کے علاوہ پانچ لاکھ بچوں کے ٹرائل کر کے سکواڈ منتخب کیا گیا۔ عاطف رانا نے قلندرز کی مسلسل خراب پرفارمنس کی وجہ بدقسمتی کو قرار دیا۔ ’ٹیم مینجمنٹ کی بھر پور سپورٹ ہے لیکن میدان میں تو کھلاڑیوں نے کھیلنا ہے۔ اب محمد حفیظ یا فخر زمان کو بلے بازی تو نہیں سکھا سکتے۔ ’وہ رنز نہیں کر رہے اور اس بات کا انہیں بھی پتہ ہے کہ ان کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑ رہا ہے۔‘

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close