‘اپوزیشن کچھ نہ کرے تو کوئی وزیرایسا بیان دے دیتا ہے کہ سنبھالنا مشکل ہوجاتاہے ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(پی این آئی)زیراعظم عمران خان اپنے ہی وزیروں سے نالاں ، کہتے ہیں کہ اپوزیشن والے کچھ نہ کریں تو کوئی وزیر ایسا بیان دے دیتا ہے کہ سنبھالنا مشکل ہوجاتاہے، انہوں نے کہا ایسے بھی وزیر ہیں جو دفتر سے زیادہ کوہسار مارکیٹ میں بیٹھتے ہیں۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی

آئی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کی ہے اور اس دوران دلچسپ بیانات سامنے آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پر تنقید سے پہلے تصدیق کرلیں خبر جھوٹی ہے یا سچی کیونکہ حکومت کے خلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں چلائی جاتی ہیں جس سے ہمارے اپنے کارکن بھی میڈیا پراپیگنڈے میں آجاتے ہیں۔انہوں نے کہا صبح موبائل فون دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ آج کس مسئلے کے ساتھ نمٹنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کچھ نہ بھی کرے تو کوئی وزیرایسا بیان دے دیتا ہے کہ سنبھالنا مشکل ہوجاتاہے۔ انہوںنے کہا ایسے بھی وزیر ہیں جو دفترسے زیادہ کوہسار مارکیٹ ہیں بیٹھتے ہیں جہاں ریسٹورنٹ اور چائے خانے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے خلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔ آٹے اور چینی کے بحران کے حوالے سے رپورٹ عام کی جائے گی اور اس میں جو بھی ملوث ہوا چاہے وہ کتنا ہی طاقتورکیوں نہ ہواسے سخت سزا دی جائے گی۔وزیراعظم نے کہاہر وقت کرائسسز سے نمٹنے کیلئے تیار رہتاہوں۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق آٹے اور چینی کے بحران کی رپورٹ تیارہوچکی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close