بنگلہ دیش کےایک روزہ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ عہدے سے دستبردار ہو گئے

ڈھاکہ (پی این آئی )دورہ پاکستان سے قبل بنگلا دیش کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان مشرقی مرتضیٰ عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو ایک ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ون ڈے میچ یکم اپرایل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مشرفی مرتضیٰ نے زمبابوے کے خلاف جاری تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے بعد کپتانی چھوڑے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے 6 مارچ کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن کا کہنا ہے کہ مشرفی مرتضیٰ کی بطور کھلاڑی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ان کے فٹنس ٹیسٹ کے نتائج پر منحصر ہے۔مشرفی مرتضیٰ نے 2001 میں ون ڈے ڈیبیو کیا اور 2010 میں پہلی بار بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان بنے، پھر انھیں 2014 میں ٹیم کا کپتان بنایا گیا اور 2015 میں انھوں نے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی قیادت کی۔مشرفی مرتضیٰ نے 87 ایک روزہ میچوں میں اپنی ٹیم کی قیادت کی جس میں سے 49 میں انھیں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ 36 میں بنگلال ٹائیگرز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close