وزیر نجکاری محمد میاں سومرو چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سے مستعفی، نیا چیئرمین کس کو مقرر کیا گیا؟

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے بطور چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر محمد میاں محمد سومرو بطور چیئرمین نجکاری کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، حکومت نے سلیم احمد کو چیئرمین نجکاری کمیشن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد میاں سومرو وفاقی وزیر نجکاری کے عہدے پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔۔۔۔

close