سی ٹی ڈی کارروائی , فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد مارے گئے

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ 

سی ٹی ڈی کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے پر ڈیپارٹمنٹ نے بارکھان  کے علاقے راڑہ شم میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے دوران ڈیپارٹمنٹ کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ اس دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ‘ردالفتنہ۔3’ کے تحت فورسز بشمول پولیس اور سی ٹی ڈی بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔