وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمتیں ، ملک بھر سے درخواستیں طلب ،کیسے اپلائی کریں ؟ جانئے

وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمتوں کے لیے ملک بھر سے مرد و خواتین سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر کے نوجوان مرد و خواتین کے لیے روزگار کا ایک نادر موقع ہے اور اس کے لیے درخواستیں مانگی گئی ہیں۔

یہ ملازمتیں اسلام آباد پولیس کے لا اینڈ آرڈر ڈویژن اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) میں گریڈ 5 سے 14 تک ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 14 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

این سی آئی میں درج ذیل عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں:
سب انسپکٹرز، ٹیکنیکل اسسٹنٹ، اسٹینوٹائپسٹ گریڈ 14، اپر ڈویژن کلرک گریڈ 11، اسسٹنٹ سب انسپکٹر گریڈ 9، کانسٹیبل اور کانسٹیبل ڈرائیورز گریڈ 5۔