پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا

سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد انہیں لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔