سانحہ پمز کے ذمہ داروں پر مقدمات کا اندراج شروع ، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ پمز کے ذمہ داروں کے خلاف آئندہ 2 سے 3 روز میں مقدمات درج ہونا شروع ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افراد کو معطل کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی آئندہ 2 روز میں اپنی حتمی رپورٹ جمع کرائے گی۔ رپورٹ میں ان 8 افراد کی غلطی یا غفلت کا تعین کیا جائے گا کہ کس کی کتنی ذمہ داری بنتی ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حتمی رپورٹ کے بعد ان 8 افراد کے خلاف انفرادی طور پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پولیس بھی واقعے کی تفتیش کررہی ہے اور جلد مزید معلومات سامنے آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کا لا ڈپارٹمنٹ بھی معاملے پر کام کررہا ہے اور 2 سے 3 روز میں پولیس فوجداری قوانین کے تحت مقدمات درج کرنا شروع کردے گی۔