سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے ملازمین کی ترقیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔

 

پیسکو انتظامیہ کے مطابق بی پی ایس-15 میں خدمات انجام دینے والے کمرشل اسسٹنٹس کو بی پی ایس-16 میں کمرشل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔

 

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ترقی کے اہل تمام ملازمین کو گریڈ 16 میں ترقی دی جائے گی۔ عمل کو شفاف اور تیز بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 روز کے اندر تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرائیں۔

 

مراسلے کے مطابق ترقی کے لیے ملازمین کو سال 2021ء سے 2025ء تک کی مکمل اینول کانفیڈنشل رپورٹس جمع کرانا لازمی ہوگا۔

 

پیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ادارے کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔