آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے جون کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کردیا۔

مردوں میں ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز جبکہ خواتین میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ہیلی میتھیوز نے جولائی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے کیریئر میں پانچویں بار ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

دوسری جانب جسٹن گریوز نے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف عمدہ پرفارمنس کی بدولت یہ اعزاز اپنے نام کیا۔