قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں دکانوں کی بندش کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی، جس کے تحت تمام دکانیں شام 6 بجے سے صبح 10 بجے تک بند رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ قلات کے مطابق دکانوں کی بندش کے نئے اوقات پر عملدرآمد فوری طور پر شروع ہوگا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی سہولت اور سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں اور تاجر برادری سے نئے اوقات کار پر عملدرآمد اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔






