اگلے ماہ کتنی چھٹیاں؟؟؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

اگست 2026 پاکستانی عوام کے لیے تعطیلات کے اعتبار سے ایک خوشگوار مہینہ ثابت ہو سکتا ہے، جس میں وفاقی تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کو ملا کر مجموعی طور پر 12 چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کیلنڈر کے مطابق 14 اگست 2026 کو یومِ آزادی جمعہ کے روز ہوگا۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات ہونے کے باعث شہریوں کو مسلسل تین دن کی چھٹیوں کا موقع ملے گا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے، جس کے مطابق 25 اگست بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری تعطیل ہوگی۔

سرکاری تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کو ملا کر اگست 2026 میں عوام کو مجموعی طور پر 12 تعطیلات ملنے کا امکان ہے، جس سے شہریوں کو تفریح اور آرام کے لیے اضافی وقت دستیاب ہوگا۔

close