//

انا للہ و انا الیہ راجعون ، افسوسناک حادثہ پیش آگیا

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ تیز رفتار کار کے ڈرائیور اور حادثے کی اصل وجوہات کے حوالے سے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close