طالبعلموں کیلئے اہم خبر، امتحان کی تاریخ آگئی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان 16 اگست 2026 کو منعقد ہوگا۔

ایم ڈی کیٹ کا امتحان ملک بھر میں 16 اگست بروز اتوار صبح 10 بجے لیا جائے گا۔ ایم ڈی کیٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 22 جون 2026 سے ہوگا۔

امیدوار 8 جولائی 2026 تک 9 ہزار روپے فیس کے ساتھ رجسٹریشن کرا سکیں گے، جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد 13 جولائی 2026 تک لیٹ رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔

لیٹ رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی سی نے طلبہ کو بروقت رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ادارے کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو امتحان کی تیاری پر توجہ دینی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close